1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر پیئر کارداں کا انتقال

29 دسمبر 2020

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی بزنس مین پیئر کارداں اٹھانوے برس کی عمر میں پیرس کے نواح میں انتقال کر گئے۔ انیس سو بائیس میں اٹلی میں پیدا ہونے والے کارداں کا پیدائشی نام پیئترو کونستانت کاردین تھا۔

https://p.dw.com/p/3nKEX
تصویر: LLUIS GENE/AFP/Getty Images

کارداں کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال آج منگل 29 دسمبر کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک ہسپتال میں ہوا۔ پئیر کارداں دو جولائی 1922ء کو اٹلی میں تریویزو کے علاقے میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والدین نے ان کا نام پیئترو کونستانت کاردین رکھا تھا۔

جرمنی میں سینڈلز بھی اور موزے بھی، وجہ کیا ہے؟

فیوچرسٹک فیشن کے بانیوں میں سے ایک

کارداں نے اپنے فیشن ہاؤس کی بنیاد 1950 میں رکھی تھی، جسے بعد کے عشروں میں اتنی ترقی ملی تھی کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنی کمپنی کی شاخوں اور فیشن ہاؤسز کی ایک پوری سلطنت کھڑی کر دی۔

ان کا شمار پاکو رابان اور آندرے کوریگس کے ساتھ ان شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے 1963ء میں فیوچرسٹک فیشن رجحانات کی بنیاد رکھی تھی۔

پیرس کا فیشن شو، خواتین کی ترقی اور صنفی برابری کے نام

Bildergalerie Pierre Cardin
تصویر: Getty Images/P. Le Segretain

پیئر کارداں  کے والد زرعی پس منظر کے حامل اور وائن کے ایک تاجر تھے اور وہ اپنے والدین کے سات بچوں میں سے سب سے چھوٹے تھے۔ پیئر کارداں کا خاندان اس دور کے فاشسٹ حکمرانوں سے بچنے کے لیے 1924ء میں اٹلی سے ترک وطن کے کر فرانس میں آباد ہو گیا تھا۔

لباس ذہنی صحت پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟

دوسری عالمی جنگ کے دوران 1944ء میں جب نازیوں کے زیر قبضہ فرانس کو آزاد کرا لیا گیا تھا، تو انہوں نے پیرس میں فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔

ان کی ایک ڈیزائنر کے طور پر شہرت کا آغاز 1947ء میں اس وقت ہوا تھا، جب انہون نے ایک اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر کرستیاں دِیئور کے لیے کام کرتے ہوئے خواتین کے لیے 'نیو لُک‘ ملبوسات ڈایزائن کیے تھے۔

چھبیس سالہ ماڈل کیٹ واک کے دوران ہلاک

Deutschland Schaufenster mit Armbanduhren von Pierre Cardin
تصویر: Imago/Müller-Stauffenberg

غیر معمولی حد تک کامیاب کاروباری شخصیت

پیئر کارداں نے اپنے جس کیریئر کا آغاز فیشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا، اس کے نقطہ عروج پر وہ کئی شعبوں میں صارفین کے لیے بہت مہنگی اشیائے صرف اور اشیائے تعیش بنانے لگے۔ انہوں نے اپنی کاروباری زندگی میں بہت سی املاک خریدیں، جن میں انتہائی مہنگے ہوٹل، ریستوراں، میڈیا ادارے، محلات اور بحری جہاز تک شامل تھے۔

سعودی عرب میں پہلا فیشن ویک

2007ء میں وہ 180 ممالک میں 800 کاروباری اداروں کے مالک تھے اور تب ان کے بزنس گروپ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد تقریباﹰ دو لاکھ بنتی تھی۔ وہ 850 سے زائد مصنوعات کے پیداواری لائسنسوں اور ان کے حقوق دانش کے مالک بھی تھے۔

پیئر کارداں 1991ء سے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے خیر سگالی کے سفیر بھی تھے۔

م م / ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)