1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چھبیس سالہ ماڈل کیٹ واک کے دوران ہلاک

29 اپریل 2019

برازیلین خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤ پاؤلو کے فیشن ویک میں ٹیلز سوریس نامی ماڈل کیٹ واک کرتے ہوئے زمین پر گرا اور جان کی بازی ہار گیا۔

https://p.dw.com/p/3HcNm
Tales Soares
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Penner

فیشن ماڈل ٹیلز سوریس کی عمر 26 سال تھی، جو بارسلونا کے ایک برانڈ اوسیکسا لیبل کے فیشن شو میں شریک تھا۔ برازیلین اخبار ’فولا ڈی ایس پاؤ‘ نے اپنے ہفت وار ایڈیشن میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

اوسیکسا لیبل کے فیشن شو میں شریک شائقین کے مطابق جب کیٹ واک کے دوران انہوں نے  ٹیلز سوریس کو گرتے دیکھا تو ان کو یہ سب فیشن شو کا حصہ لگا۔ بعد ازاں شائقین یہ جان پائے کہ وہ حقیقی طور پر گرا تھا۔

Brazil Model Death
تصویر: picture-alliance/AP Photo/L. Viana

کیٹ واک کرتے ہوئے ریمپ پر  ٹیلز سوریس گرا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ مگر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی اطلاع دی ہے۔ ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں اور فیشن انڈسٹری کے منہ پر یہ سوال زبان زد عام تھا، کہ آخر اچانک موت کی وجہ کیا ہے۔ مگر ڈاکٹروں اور عملے کی جانب موت کی وجہ کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

 ساؤ پاؤلو فیشن ویک کے منتظمین کی جانب سے ٹیلز سوریس کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ آل ماڈلز ماڈلنگ ایجنسی کے نمائندے فائیلو ریبائرو کے مطابق،’’ ٹیلز سوریس نہایت قابل اور محنتی نوجوان تھا اور یہاں تک پہنچنے کے لیے اس نے بہت جدوجہد کی تھی۔ ریبائرو نے مزید یہ کہا کہ وہ ہمیشہ یہی کرنا چاہتا تھا۔ وہ موت سے قبل بھی ماڈلنگ ہی کر رہا تھا اور یہی اس کی خواہش تھی۔‘‘

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں