1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیرس کا فیشن شو، خواتین کی ترقی اور صنفی برابری کے نام

29 ستمبر 2019

موسم خزاں کی آمد پر مختلف ملکوں میں آئندہ برس کے گرما اور سرما کے پہناووں کے نئے ڈیزائن پیش کیے جاتے ہیں۔ پیرس فیشن ویک انہی میں سے ایک ہے۔ اس ویک میں لوریئل کمپنی کا رنگ برنگا شو اب ایک روایت بن چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/3QRL8
Bildergalerie Linda Evangelista - L'Oreal Gala
تصویر: B. Bedder/Getty Images

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں میک اپ کا سامان بنانے والی عالمی شہرت کی کمپنی لوریئل کے سالانہ شو میں دنیا بھر کی فیشن انڈسٹری سے منسلک خواتین شریک ہوئیں۔ ہفتہ ستائیس ستمبر کی رات منعقدہ اس شو میں نامی گرامی سپر ماڈل، اداکارائیں، فنکار، ڈیزائنرز اور کاسمیٹکس بنانے والے اداروں کی شخصیات شریک تھیں۔

فرانسیسی کاسمیٹکس بنانے والی بڑی کمپنی کے اس برس کے شو کا موضوع عالمی منظر پر خواتین کی سماجی اور اقتصادی میدانوں میں ترقی اور مجموعی طور پر مختلف شعبوں میں انہیں با اختیار بنانا تھا۔ فیشن انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے مجموعی صورت حال میں تبدیلی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے ہر معاشرے میں خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔

لوریئل کا فیس اور برانڈ ایمبیسڈر ایوا لنگوریا کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس بنانے والے ادارے صرف لپ اسٹکس ہی نہیں بناتے بلکہ وہ خواتین کی ترقی میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ لنگوریا کے مطابق یہ ادارے اپنی مصنوعات سے خواتین کی ذہنی سوچ اور انڈرسٹینڈنگ کو پیش کرتے ہیں۔

Frankreich Festival de Cannes Eva Longoria
ایوا لنگوریا لوریئل کی تقریب میںتصویر: picture alliance/dpa/Chen Yichuan

رنگ برنگی تقریب میں ایوا لنگوریا نے فیشن کلچر کے حوالے سے کہا کہ ایسی تقریبات خواتین کی کثیر الجہتی کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔  لنگوریا کے مطابلق حسن کی کوئی ایک تعریف مقرر نہیں بلکہ ہر خطے اور علاقے میں یہ مختلف ہوتی ہے اور فیشن انڈسٹری کا ہر خطے کی حسیناؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا حقیقت میں انہیں برابری کی سطح پر لا کر با اختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

لوریئل ادارے کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں خواتین کو با اختیار بنانے کے عمل کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ اس کا بڑھ چڑھ کر پرچار بھی کیا جائے گا۔ ادارے کے مطابق فیشن انڈسٹری میں شریک ماڈل اصل میں خواتین کے با اختیار ہونے کی علامت ہیں۔

ع ح ⁄ ا ب ا (روئٹرز، ڈی پی اے)

برلن میں منعقد ہوا ایک رنگا رنگ ہیٹ شو