1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کینسر پر تاریخی تحقیق: نوبل انعام یافتہ جرمن محقق کا انتقال

30 مئی 2023

سرطان کے مرض کے خلاف تاریخی حد تک کامیاب اور سنگ میل طبی تحقیق کرنے والے عالمی شہرت یافتہ جرمن سائنس دان ہارالڈ سُور ہاؤزن انتقال کر گئے ہیں۔ طب کے نوبل انعام یافتہ اس جرمن محقق کا انتقال ستاسی برس کی عمر میں ہوا۔

https://p.dw.com/p/4RygB
Harald zur Hausen
تصویر: Uli Deck/dpa/picture alliance

جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں قائم جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) کی طرف سے منگل کے روز بتایا گیا کہ ہارالڈ سُور ہاؤزن (Harald zur Hausen) کا انتقال اتوار 28 مئی کو ہوا۔ ہارالڈ ہاؤزن جرمنی کے اسی عالمی شہرت یافتہ کینسر ریسرچ سینٹر کے تقریباﹰ بیس سال تک سربراہ بھی رہے تھے۔

ہارمونل مانع حمل ادویات سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ زیادہ، تحقیق

ڈی ایف کے زیڈ کے سائنسی ڈائریکٹرز کے بورڈ کے سربراہ میشائل باؤمان نے ہارالڈ ہاؤزن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس محقق کی موت کے ساتھ جرمنی ایک ایسے انتھک ریسرچر سے محروم ہو گیا ہے، جنہوں نے وائرس کی وجہ سے بننے والی رسولیوں یا ٹیومر وائرالوجی کے میدان میں تاریخی حد تک کامیاب اور سنگ میل ثابت ہونے والے حقائق دریافت کیے۔

ٹینس کی عظیم کھلاڑی مارٹینا نوراتیلووا دوسری بار کینسر میں مبتلا

Merck-Wissenschafts-Konferenz "Curious Future Insight" in Darmstadt
ہارالڈ ہاؤزن کو 2008ء میں طب کے نوبل انعام کا حق دار بھی ٹھہرایا گیا تھاتصویر: DW/A. Freund

کینسر ویکسین کے نظریاتی موجد

ہارالڈ ہاؤزن وائرالوجی کے ایسے ماہر تھے، جنہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی اور جو سیروائیکل کینسر اور کئی دیگر اقسام کی سرطانی رسولیوں کے خلاف کافی عرصے سے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی ویکسین کے 'نظریاتی موجد‘ بھی قرار دیے جاتے تھے۔

کینسر کے علاج میں اب سائیکو اونکالوجی سے مدد

طبی ماہرین کے مطابق ہارالڈ ہاؤزن کی وجہ سے ہی کینسر ویکسین کی تیاری ممکن ہو سکی۔ ان کی اسی تاریخی کامیابی کے باعث انہیں 2008ء میں طب کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔

پاکستان: چھاتی کے سرطان کے خلاف پہلی طبی تحقیق میں اہم پیشرفت

DEUTSCHKURSE | Glossar-sauerbraten
اپنی موت سے قبل ہارالڈ ہاؤزن کافی عرصے سے دودھ پینے اور بیف کھانے کے چھاتی اور بڑی آنت کے سرطان سے ممکنہ تعلق کے بارے میں تحقیق کرتے رہے تھےتصویر: Adobe Stock

جرمن کینسر ریسرچ سینٹر کے سربراہ باؤ مان نے ہارالڈ سُور ہاؤزن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ''ہم یہ بات کسی بھی مبالغے کے بغیر کہہ سکتے ہیں کہ ہارالڈ ہاؤزن نے کینسر کی روک تھام کے عمل میں ایک بالکل نیا اور انتہائی منفرد راستہ دریافت کیا۔‘‘

پام آئل کینسر کے پھیلاؤ کا باعث، نئی تحقیق

اپنی عمر کے آخری برسوں میں ہارالڈ ہاؤزن خاص طور پر اس موضوع پر تحقیق کرتے رہے تھے کہ دودھ پینے اور گائے کا گوشت کھانے کا چھاتی کے سرطان اور بڑی آنت کے کینسر سے ممکنہ طور پر کیا تعلق ہو سکتا ہے۔

م م / ش ر (ڈی پی اے)

جوان انسانوں میں بڑی آنت کے سرطان کا بڑھتا ہوا خطرہ