1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمیورپ

پچاس فیصد سے زائد جرمن کمپنیاں سائبر حملوں کا شکار، سروے

15 اکتوبر 2023

ایک سروے کے مطابق 58 فیصد جرمن کمپنیاں متعدد مرتبہ سائبر حملوں کا سامنا کر چکی ہیں۔ ہیکرز کا نشانہ اکثر درمیانے درجے کے اور ایسے چھوٹے کاروبار ہوتے ہیں، جہاں ملازمین کی تعداد دس سے بھی کم ہو۔

https://p.dw.com/p/4XTJZ
Symbolbild Cyber Crime
تصویر: allOver-MEV/IMAGO

برطانوی کمپنی ہسکوس کی جانب سے کیے گئے ایک  حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں بہت سی کمپنیاں سائبر حملوں کا سامنا کر رہی ہیں، جن میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہسکوس کی سروے رپورٹ میں آٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا، ان میں سے 53 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ کم ازکم ایک بار سائبر حملے کا سامنا کر چکی ہیں۔

Irland Dublin | Technische Probleme bei Bankautomaten
آئر لینڈ میں قائم کمپنیوں پر سب سے زیادہ سائبر حملے کیے گئےتصویر: Brian Lawless/empics/picture alliance

ہیکرز کے نشانے پر کون؟

اس رپورٹ کے مطابق ہیکرز ترجیحاﹰ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 36 فیصد ایسی کمپنیوں پر سائبر حملے کیے گئے،جن میں ملازمین کی تعداد دس سے بھی کم تھی۔

58 فیصد جرمن کمپنیاں سائبر حملوں کا شکار

ہسکوس کی جانب سے کیے گئے سروے میں 936 جرمن کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 58 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ متعدد مرتبہ سائبر حملوں کا سامنا کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی سے زیادہ تعداد میں سائبر حملے صرف آئرلینڈ میں قائم کمپنیوں پر کیے گئے۔

Symbolbild Cyber Crime
جرمنی میں سائبر حملے اکثر کسی انجان کاروبار  یا ہیک کی ہوئی ای میل کے زریعے کیے جاتے ہیںتصویر: Dominic Lipinski/PA/dpa/picture alliance

ہزاروں ڈالر کا نقصان

ہسکوس نے اپنی رپورٹ میں سائبر حملوں سے ہونے والے مالی نقصان سے متعلق بتایا کہ ہیکرز کی جانب سے کیے جانے والے ایک سائبر حملے سے تقریباﹰ 16،000 ڈالر تک کا نقصان ممکن ہے۔

ہیکرز کا اہم ہتھکنڈہ

جرمنی میں سائبر حملے اکثر کسی انجان کاروبار  یا ہیک کی ہوئی ای میل کے زریعے کیے جاتے ہیں۔ سائبر حملوں میں ملوث ہیکر ای میل کے ذریعےکسی کی جانب سے آن لائن ادا کی جانے والی  رقم اپنے اکاونٹس میں منتقل کر لیتے ہیں۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں 43 فیصد کمپنیوں کو صارفین کی جانب سے آن لائن ادا کی جانے والی رقوم بھی ہیکروں نے اپنے اکاونٹ میں منتقل کر لیں۔

ا ش/ ش ر (اے ایف پی)

صحافیوں پر ہونے والے سائبر حملوں کی داستان