1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نيتھن لائن کی پانچ سو وکٹيں، پاکستان کی پہلے ٹيسٹ ميں شکست

17 دسمبر 2023

پاکستان اور آسٹريليا کے مابين سيريز کا پہلا ميچ ميزبان ٹيم نے باآسانی جيت ليا۔ يہ پاکستانی ٹيم کی آسٹريلوی سرزمين پر مسلسل پندرہويں شکست ہے۔ آسٹريلوی اسپنر نيتھن ٹيسٹ کرکٹ ميں پانچ سو وکٹيں مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

https://p.dw.com/p/4aGY2
World Test Cricket Championship | Indien - Australien
تصویر: Justin Setterfield/Getty Images

آسٹريليا اور پاکستان کے مابين پرتھ ميں کھيلے جانے والے سيريز کے پہلے ٹيسٹ ميچ ميں پاکستان کو 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹيم کو کاميابی کے ليے چوتھی اننگز ميں ساڑھے چار سو رنز درکار تھے تاہم دوسری اننگز ميں مہمان ٹيم صرف 30.2 اوورز ميں 89 رنز پر ڈھير ہو گئی۔ اس سے قبل آسٹريليا نے اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنانے کے بعد ڈکليئر کر دی تھی۔ آسٹريليا نے پہلی اننگز ميں 487 رنز بنائے جس کے جواب ميں پاکستان کی ٹيم 271 رنز بنا سکی۔

يہ پاکستانی ٹيم کی آسٹريلوی سرزمين پر مسلسل پندرہويں شکست ہے۔

نيتھن لائن پانچ سو وکٹيں لينے والے تيسرے آسٹريلوی بولر

اسپنر نيتھن لائن نے پاکستان کی دوسری اننگز ميں 14 رنز کے عوض دو وکٹيں ليں، جن کی مدد سے وہ ٹيسٹ کرکٹ ميں پانچ سو وکٹيں لينے والے بولر بن گئے۔ گلين مک گرا اور شين وارن کے بعد وہ يہ اعزاز حاصل کرنے والے تيسرے آسٹريلوی اور عالمی سطح پر آٹھويں بولر ہيں۔

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی 'جنگ' جاری رکھوں گا، عثمان خواجہ

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سوالات

سعودی عرب کی انڈین پریمیئر لیگ میں دلچسپی

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہين شاہ آفريدی اس ميچ ميں اپنے گر نہ دکھا سکے۔ انہوں نے مجموعی طور پر  45.2 اوورز ميں رنز دے کر صرف دو وکٹيں حاصل کيں۔ دوسری جانب پاکستان کے ليے پہلا ٹيسٹ کھيلنے والے بولرز عامر جمال اور خرم شہزاد نے مجموعی طور پر بارہ وکٹيں ليں۔ ميچ کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلی اننگز ميں ان کی ٹيم زيادہ جارحانہ کھيل کا مظاہرہ کر سکتی تھی اور يہ کہ انہوں نے ساٹھ تا ستر رنز کم بنائے۔ البتہ ان کے بقول ٹيم نے کئی مثبت چيزيں سيکھيں۔ مسعود نے بالخصوص دونوں نئے کھلاڑيوں عامر جمال اور خرم شہزاد کی بھی تعريف کی۔

ورلڈ ٹيسٹ چيمپئن ٹيم آسٹريليا کو اب تين ٹيسٹ ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اگلا ٹيسٹ ميلبورن ميں چھبيس دسمبر سے کھيلا جائے گا۔

پاکستان کا 'ننھا بابر اعظم'

ع س / ر ب (روئٹرز)