1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلسعودی عرب

سعودی عرب کی انڈین پریمیئر لیگ میں دلچسپی

5 نومبر 2023

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ سلمان کے مشیروں نے بھارتی حکومت کے ہدیداروں سے آئی پی ایل کو 30 ارب ڈالر مالیت کی ایک ہولڈنگ کمپنی کا حصہ بنانے کی بات کی ہے۔ تاہم فیصلہ اگلے چند ماہ میں متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/4YPtq
تصویر: PUNIT PARANJPE/AFP

امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اربوں ڈالر کےحصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع پر مبنی اس رپورٹ کے مطابق کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیروں نے بھارتی حکومت کے نمائندوں سے آئی پی یل کو 30 ارب ڈالر مالیت کی ایک ہولڈنگ کمپنی کا حصہ بنانے کے بارے میں بات کی ہے۔  

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اور بھارتی نمائندوں کے مابین اس بارے میں پہلی مرتبہ بات ستمبر میں شہزادہ سلمان کی بھارت کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آئی پی ایل میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور اس کرکٹ لیگ  کو دیگر ممالک تک پھیلانے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ متوقع طور پر اس حوالے سے اگلے سال انتخابات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

Indien Cricket IPL | Delhi Capitals - Kolkata Knight Riders
دنیا بھر سے بہترین کوچز اور کھلاڑی اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیںتصویر: Arun Sankar/AFP/Getty Images

بلوم برگ کے مطابق اس بات کا امکان بھی ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ سعودی عرب کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کرتا ہے تو سعودی حکومت حتمی معاہدہ طے کرنے کے لیے اپنے سوورین ویلتھ فنڈ کا استعمال کرے گی۔ لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ، جو کہ آئی پی ایل کا نگران ادارہ ہے، نے روئٹرز کی اس خبر کے حوالے سے بات کرنے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

 دنیا میں کرکٹ کی امیر ترین لیگ

آئی پی ایل لیگ کا آغاز 2008ء میں کیا گیا تھا اور تب ہی سے دنیا بھر سے بہترین کوچز اور کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ آج اس کا شمار کھیل کی دنیا کی سب سے امیر ترین لیگز میں کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے گزشتہ کچھ سالوں میں کھیلوں پر کافی توجہ دی ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کھیلوں کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نے ایک موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس ملک کو کرکٹ کی بین الاقوامی ڈیسٹینیشن میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

 م ا /ع ا (روئٹرز)