1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمبرطانیہ

سابق جرمن ٹینس اسٹار بورس بیکر برطانوی جیل سے رہا

15 دسمبر 2022

تین بار ومبلڈن جیتنے والے سابق جرمن ٹینس اسٹار اپریل سے جیل میں تھے۔ لندن کی ایک عدالت نے پہلے بیکر کو دیوالیہ پن سے متعلق الزامات میں قصوروار پایا تھا۔ برطانوی قانون کے مطابق اب انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/4L01J
Boris Becker
تصویر: Tayfun Salci/ZUMA Press Wire/dpa

 برطانوی حکومت کے مطابق سابق ٹینس کے سابق جرمن کھلاڑی بورس بیکر کو برطانوی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں واپس جرمنی بھیج دیا جائے گا۔ برطانیہ کے ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا، ''کوئی بھی غیر ملکی شہری جو کسی جرم کا مرتکب ہوا ہو اور اسے جیل کی سزا دی گئی ہو، اسے جلد از جلد ملک بدر کیا جاتا ہے۔‘‘ جبکہ دفتر خارجہ نے بیکر کے معاملے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Fall Boris Becker
بورس بیکر اپریل سے برطانوی جیل میں قید تھے تصویر: Tayfun Salci/ZUMA Press Wire/dpa

تین ومبلڈن ٹائٹلز سمیت چھ  بڑے ٹینس ٹورنا منٹس کے فاتح کو اپریل میں لندن کی ایک عدالت نے دیوالیہ قرار دیے جانے کے بعد لاکھوں پاؤنڈز کے اثاثے چھپانے کے جرم میں دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

چھ بڑے ٹائٹلز

بیکر اب 55 سال کے ہیں۔ انہوں نے  1999ء میں اس کھیل کے سب سے زیادہ معروف کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ سن 2002 میں جرمنی میں ٹیکس چوری کے جرم میں انہیں سزا سنائی گئی جس کے لیے انھیں معطل قید کی سزا سنائی گئی۔

وہ میڈیا میں کام کرتے ہوئے ومبلڈن میں سالانہ بنیادوں پر بی بی سی کے لیے کمنٹری فراہم کرتے تھے۔ بیکر 2012 میں مستقل بنیادوں پر لندن چلے گئے۔ بعد میں ایک موقع پر انہوں نے کہا، ''انگلینڈ اب میرا گھر ہے۔ جرمنی میں میری کوئی پرائیوسی نہیں ہے۔‘‘

Flash-Galerie Berlin Fashion Week 2011
بورس بیکر سترہ سال کی عمر میں ومبلڈن جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھےتصویر: dapd

اس سال اپریل میں لندن کی ایک جیوری نے بیکر کو ان کے 2017 ء کے دیوالیہ پن سے متعلق چار معاملات میں قصوروار پایا، جس میں انہوں نے ہسپانوی جائیداد کے لیے 4.6 ملین ڈالر بینک قرض کے سلسلے میں دیوالیہ پن اعلان کیا۔

عدالت نے بیکر کو جائیداد ظاہر کرنے میں ناکامی اور قرض چھپانے کے الزامات میں قصور وار ٹھہرایا اور انہیں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

 ومبلڈن کا نو عمر فاتح

تاہم یہ قانونی کورٹ کی بجائے ٹینس کا کورٹ تھا، جہاں بیکر زیادہ مشہور ہوئے۔ 1985ء میں صرف17 سال کی کم عمری میں ومبلڈن جیت کر بیکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ وہ   دو بار آسٹریلین اوپن اور ایک بار یو ایس اوپن بھی جیتے تھے۔

ش ر⁄ ر ب ( روئٹرز، اے پی، ڈی پی اے، اے ایف پی)