1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

رواں برس کا اب تک کے گرم ترین سال ہونے کا امکان

5 اکتوبر 2023

ماحولیات سے متعلق یورپی یونین کے ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج' کا کہنا ہے کہ اس برس کا ستمبر اب تک کا گرم ترین ستمبرتھا۔ اس برس کے پہلے نو مہینوں کا عالمی درجہ حرارت اوسط سے 0.52 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

https://p.dw.com/p/4X8hy
 آگ لگنے کے واقعات
رپورٹ کے مطابق یورپ میں ماہ ستمبر نہ صرف ریکارڈ پر سب سے زیادہ گرم تھا بلکہ براعظم کے مغربی سمندری حدود کے بہت سے حصوں کے آس پاس ''اوسط سے زیادہ مرطوب'' بھی تھا۔تصویر: Muhammad A.F/AA/picture alliance

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی 3 ایس) کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یہ برس اب تک کا سب سے گرم ترین سال بننے کے لیے تیار ہے۔ اس برس کا گزشتہ مہینہ ریکارڈ گرم ترین ستمبر تھا۔

ماحولیاتی تبدیلیاں: اقوام متحدہ سربراہی اجلاس سے قبل بڑا مظاہرہ

ادارے کی دریافت کے مطابق سن 2023 میں جنوری سے ستمبر تک کا عالمی درجہ حرارت اوسط سے صفر اعشاریہ 52 (0.52) سینٹی گریڈ زیادہ رہا ہے۔ اس طرح سن 2016 کے پہلے نو مہینوں کے مقابلے میں یہ برس 0.05 سینٹی گریڈ تک زیادہ گرم تھا۔

سمندروں کا تحفظ: جرمنی عالمی معاہدے پر دستخطوں کے لیے تیار

اس سال اب تک کا عالمی اوسط درجہ حرارت سن 1850 سے سن 1900 کے درمیان صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں اوسطاً  1.40 سینٹی گریڈ زیادہ رہا ہے۔

لیبیا: تباہ کن سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے متجاوز

یہ رپورٹ نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات سے محض دو ماہ قبل آئی ہے، جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برگیس نے کہا کہ ''آب و ہوا سے متعلق اقدام کرنے کی عجلت کا احساس اس سے زیادہ پہلے کبھی بھی اتنا اہم نہیں رہا۔''

افریقی ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں ’نیروبی ڈیکلئیریشن‘ کی منظوری

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فوصل ایندھن کے جلانے کی وجہ سے شدید گرمی کی لہریں اور طوفانی بارشوں جیسی بار بار انتہائی قسم کی موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

 جنگل میں آگ لگنے کے واقعات
تازہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کے تحت ستمبر 2023 اب تک کا گرم ترین ماہ ستمبر تھا اور اس ماہ میں ہوا کا اوسط درجہ حرارت 16.38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا،تصویر: Muhammad A.F/AA/picture alliance

رپورٹ ستمبر کے بارے میں مزید کیا کہتی ہے؟

تازہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کے تحت ستمبر 2023 اب تک کا گرم ترین ماہ ستمبر تھا۔ اس ماہ میں ہوا کا اوسط درجہ حرارت 16.38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو کہ سن 1991-2020 کے دوران ماہانہ اوسط سے 0.93 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

یہ سن 2020 کے گزشتہ گرم ترین ستمبر سے اب تک کا 0.5 سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہے۔ صنعتی دور کے پہلے وقت کی مدت کے ستمبر کے اوسط سے تقریباً 1.75 سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھا۔

برکیس نے کہا، ''اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ریکارڈ ترین شدید گرمیوں کے بعد پورے سال میں ستمبر کا مہینے میں غیر معمولی درجہ حرارت رہا۔ ایسی گرمی کہ جس نے غیر معمولی مقدار سے ریکارڈ توڑ دیا۔''

انہوں نے اس ماہ کو ''انتہائی'' شدید کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ یہ صورت حال اس بات کی عکاس ہے کہ گرم ترین سال کی حیثیت سے ''سن 2023 کو ''پہلا مقام حاصل ہونے کا سہرا جائے گا۔ اس کے مطابق صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں اس برس کا  اوسط درجہ حرارت تقریباً 1.4 سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

اوسط سے زیادہ بارش اور رطوبت

رپورٹ کے مطابق یورپ میں ماہ ستمبر نہ صرف ریکارڈ پر سب سے زیادہ گرم تھا بلکہ براعظم کے مغربی سمندری حدود کے بہت سے حصوں کے آس پاس ''اوسط سے زیادہ مرطوب'' بھی تھا۔

رپورٹ میں یونان میں انتہائی قسم کی بارش کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اسی طوفان کی وجہ سے لیبیا میں تباہ کن سیلاب آیا، جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور اس کا مشرقی شہر درنا بڑی حد تک تباہ ہو گیا۔

یورپ کے علاوہ برازیل اور چلی جیسے لاطینی امریکی ممالک نے کچھ ایسا ہی تجربہ کیا، جہاں رپورٹ کے مطابق خطے کے جنوبی علاقوں میں ''انتہائی بارش کے واقعات'' ہوئے۔

یورپی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ نتائج دنیا بھر میں سیٹلائٹ، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور موسمی اسٹیشنوں سے دستیاب ڈیٹا کے کمپیوٹر سے تیار کردہ تجزیوں پر مبنی ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے پی، روئٹرز)

یورپ میں بھی فضائی آلودگی ایک بڑا مسئلہ