1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سفر و سیاحتتھائی لینڈ

دس ملین سیاحوں کی آمد پر تھائی لینڈ میں جشن

10 دسمبر 2022

تھائی لینڈ میں ہفتے کے روز دس ملین غیرملکی سیاحوں کی میزبانی پر جشن منایا جا رہا ہے۔ سیاحت کے محکمے کے مطابق تھائی لینڈ عالمی وبا سے پہلے والی صورت حال کی جانب گامزن ہے مگر راہ ابھی طویل ہے۔

https://p.dw.com/p/4KlsN
Thailand Phuket | Symbolbild Touristen
تصویر: Salinee Prab/AP Photo/picture alliance

تھائی لینڈ میں سیاحت کی صنعت ایک مرتبہ پھر بحالی کی جانب گامزن ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی حالات عالمی وبا سے پہلے جیسے تو نہیں تاہم یہ صنعت رفتہ رفتہ بحالی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مہنگائی نے جرمنوں کے چھٹیوں کے منصوبے بدل دیے

موٹر سائیکل پر گلگت بلتستان کی سیاحت، فوائد و خدشات

تھائی لینڈ میں سن 2019 میں چالیس ملین غیرملکی سیاح پہنچے تھے تاہم کورونا کی عالمی وبا کے بعد تھائی لینڈ کی جانب سے سخت ترین بارڈر سکیورٹی اور ضوابط کے باعث یہ صنعت بری طرح متاثر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح تھائی لینڈ میں بھی عالمی وبا سے جڑے ضوابط میں اب نرمی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے دھیرے دھیرے ملک میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس تھائی لینڈ نے سیاحت کی صنعت سے سو ارب ڈالر کا ریوینو کمایا ہے۔

ہوائی اڈے پر جشن

بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز سعودی ایئرلائنز کی مسافر بردار پرواز پہنچی تودس ملین کا سیاحوں کا سنگ میل عبور ہونے کی خوشی میں روایتی ڈانسر اور ڈرمرز نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے ہوائی اڈے پر اپنے خطاب میں کہا، ''لامحدود آسمان سامنے ہے۔‘‘ ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا، ''ہم وہ اعتبار قائم کرنا چاہیئں گے کہ تھائی لینڈ اب بھی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے سب سے بہترین سیاحتی منازل میں سے ایک ہے۔‘‘

تھائی لینڈ کے وزیرخزانہ ارکوم تیمپتایاپایستھ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ بنکاک حکومت آئندہ برس بھی بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے رجحان کی توقع کر رہی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اگلے برس تھائی لینڈ 23 ملین سیاحوں کی میزبانی کر سکتا ہے جب کہ بعض کا خیال ہے کہ سن 2024 میں تھائی لینڈ میں سیاحت کی صنعت عالمی وبا سے پہلے والی سطح پر لوٹ جائے گی۔

ہوٹل مالکان کے لیے سکھ کا سانس

عالمی وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں کمی سے بہت سے ملکی شعبے متاثر ہوئے جن میں ہوٹلنگ کی صنعت شامل تھی۔ اب لیکن بین الاقوامی سیاحوں کی واپسی پر ہوٹل مالکان دوبارہ سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ تھائی ہوٹلز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسا کوکوسل نے کہا کہ ڈھائی برس کی تکلین کے بعد ہم اب دس ملین مسافروں کا سنگ میل عبور ہونے پر خوش ہیں۔ ''میرے خیال میں ہم اگلے برس بھی سیاحوں کی تعداد میں بڑھوتی کا یہ رجحان دیکھیں گے۔''

ع ت⁄ ش ر (اے ایف پی)