1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجاپان

جاپان میں سو برس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد بھلا کتنی؟

15 ستمبر 2023

جاپان میں سو برس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد میں اس سال بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسے انتہائی بزرگ شہریوں کی تعداد میں مسلسل تریپن برسوں سے اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4WOPZ
Senioren in Japan
تصویر: Yoshikazu TSUNO/AFP

اس وقت جاپان میں 100 برس سے زائد کی عمر کے افراد کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ان میں سے 88 فیصد خواتین ہیں۔

جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس برس اپنی عمر کی سنچری مکمل کرنے والے جاپانیوں کی تعداد میں 1016 کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یوں اس سال اب تک ایسے طویل العمر جاپانی باشندوں کی مجموعی تعداد 92 ہزار 139 ہو چکی ہے۔

ٹوکیو حکومت نے پہلی مرتبہ سن 1963 میں سو برس سے زائد کی عمر کے شہریوں کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کیا تھا تو اس وقت ایسے افراد کی تعداد صرف 153 تھی۔ اس تعداد میں گزشتہ 53 برسوں سے مسلسل اضافہ ہی ہو ریا ہے۔

فیملی کرائے پر دستیاب ہے!

جاپانیوں کی آبادی میں ریکارڈ کمی مگر غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ

براہ مہربانی مزید بچے پیدا کریں، جاپانی وزیر اعظم کی اپیل

سن 1998 میں یہ تعداد دس ہزار سے زیادہ ہو گئی تھی جبکہ سن 2012 کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تب سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 50 پچاس ہزار سے متجاوز ہو گئی تھی۔

جاپان میں خواتین کی موجودہ اوسط عمر 87 برس جبکہ مردوں کی اکاسی برس بنتی ہے۔ قومی سطح پر شرح پیدائش میں ڈرامائی کمی اور بزرگ شہریوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے جاپان کی ڈیموگرافی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اسی دوران جاپان کی مجموعی آبادی میں بھی ڈرامائی کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔ سن 2021 کے مقابلے میں گزشتہ برس جاپان کی آبادی میں تقریباﹰ آٹھ لاکھ کی کمی ہوئی تھی۔ موجودہ ریکارڈ کے مطابق کسی ایک سال میں جاپانی آبادی میں یہ سب سے بڑی سالانہ کمی تھی۔

ع ب / م م (ڈی پی اے)

 

لاکھوں جاپانی شہری، تنہا زندگی کیوں گزار رہے ہیں؟