1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ کی میزبانی منسوخ ہوئی تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ، سیٹھی

15 مئی 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کے مطابق اگر پاکستان کو حاصل کرکٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق منسوخ ہوئے تو اس کی طرف سے بھارت میں اسی سال ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں کا بائیکاٹ ایک ’بہت حقیقی امکان‘ بن جائے گا۔

https://p.dw.com/p/4RMXY
Najam Aziz Sethi | neuer Vorsitzender des Pakistan Cricket Board
تصویر: AFP/Getty Images

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پیر 15 مئی کے روز نیوز ایجنسی روئٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ایشیا کپ مقابلوں کے لیے پاکستان کی میزبانی ایک طے شدہ بات ہے اور اگر یہ حقوق منسوخ کر دیے گئے، تو اس بات کا 'بہت حقیقی امکان‘ موجود ہے کہ پاکستان بھارت میں رواں برس ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کا بائیکاٹ کر دے گا۔

Logo des(Pakistan Cricket Board) PCB
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ پورا ایشیا کپ ہی پاکستان سے باہر منتقل کر دیا جائے

پاکستان اور بھارت صرف دو ہمسایہ اور آپس میں روایتی حریف ممالک ہی نہیں بلکہ ان کے مابین بہت کشیدہ سیاسی تعلقات نے دوطرفہ بنیادوں پر کھیلی جانے والی کرکٹ کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے۔

سری لنکا میں گالے ٹیسٹ میں آئرش ٹیم کی آج تک کی بدترین شکست

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ کرکٹ مقابلے گزشتہ تقریباﹰ ایک عشرے سے بند ہیں جبکہ کثیرالملکی کرکٹ مقابلوں میں بھی دونوں ملکوں کی ٹیموں کے ایک دوسرے کے ساتھ میچ کسی تیسرے اور غیر جانب دار ملک میں ہی ہوتے ہیں۔

بھارت کا پاکستان جانے سے انکار

کرکٹ کا ایشیا کپ ٹورنامنٹ اس سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ لیکن ہمسایہ ملک بھارت کے کرکٹ بورڈ نے سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کو خارج از امکان قرار دے رکھا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان جائے گی۔

افغان کپتان کا پاکستان کے خلاف پہلی فتح پر مسرت کا اظہار

ndian cricketers Shikhar Dhawan, Virat Kohli and KL Rahul
بی سی سی آئی نے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا خارج از امکان قرار دے رکھا ہےتصویر: IANS

اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے یہ پیشکش بھی کر رکھی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی میں ایک 'ہائبرڈ ماڈل‘ بھی اپنا سکتا ہے اور بھارتی ٹیم اگر چاہے تو اپنے ایشیا کپ کے میچ متحدہ عرب امارات میں بھی کھیل سکتی ہے۔

پی سی بی کی بھارت کو کی گئی اس پیشکش پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

پی سی بی کا دعویٰ

بی سی سی آئی کی طرف سے پی سی بی کو ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے میچوں کے لیے مقام کے حوالے سے کی جانے والی پیشکش پر تاحال کوئی جواب نہ دیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اب کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پورے ایشیا کپ کا انعقاد ہی پاکستان سے باہر منتقل کر دیا جائے۔

کرکٹ ایشیا کپ: بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی

نجم سیٹھجی نے روئٹرز کو بتایا کہ ایسے کسی بھی ممکنہ اقدام کے 50 اوورز والے ون ڈے میچوں کے اسی سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اور 2025ء میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی تک پر بھی بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

’خواب مرتے نہیں‘ کرکٹر صبا نظیر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا، ''وہ (بھارتی کرکٹ حکام) چاہتے ہیں کہ تمام میچ کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں۔ بی سی سی آئی کو اس بارے میں کوئی بہتر اور منطقی فیصلہ کرنا چاہیے اور ایسی صورت میں ہمیں بھی ایسے کسی فیصلے پر عمل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔‘‘

بھارتی مزدور کی بیٹی اب ویمنز کرکٹ پریمیئر لیگ میں کھیلیں گی

نجم سیٹھی کے الفاظ میں، ''بھارت کو کسی ایسی صورت حال کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، جہاں ہمیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا پڑے اور بھارت کو آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنا پڑے۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا، ''ایشیا کپ کی پاکستان سے کہیں اور منتقلی ناقابل قبول ہو گی اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی کر سکتا ہے۔‘‘

م م / ا ا (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی انضمام الحق سے خصوصی گفتگو