1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی امریکہ

ہونڈوراس بھی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا خواہاں

15 مارچ 2023

ہونڈوراس کے صدر کا یہ اعلان سفارتی پالیسی میں اہم تبدیلی کی جانب ایک اشارہ ہے۔ ہونڈوراس تائیوان کے باقی ماندہ چند اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے اور لگتا ہے کہ اب وہ بھی تائی پے کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4Ogrg
Xiomara Castro
تصویر: Manuel Cortina/SOPA Images/ZUMA/picture alliance

ہونڈوراس کی صدر زیومارا کاسترو نے 14 مارچ منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی چین سے تعلقات قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

بیجنگ کی عسکری منصوبہ بندی ، خطے اور بڑی طاقتوں کی تشویش

صدر زیومارا کاسترو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ ایڈورڈو رینا سے کہا ہے کہ وہ ''عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سرکاری سطح کے تعلقات کا آغاز کریں۔'' ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد ''آزادی کے ساتھ سرحدوں کو توسیع دینا ہے۔''

چین کا خطرہ، تائیوان دفاع مضبوط کرنے پر مجبور

حال ہی میں ہنڈوراس نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین کے ساتھ پٹوکا نامی ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم بنانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، جو توانائی کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ تاہم اس وقت وزیر خارجہ رینا نے چین کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے منصوبے سے انکار کیا تھا۔

جرمن اراکین پارلیمان کا وفد تائیوان میں

ملک کی پہلی خاتون صدر کاسترو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ہونڈوراس چین تعلقات تائیوان کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں؟

چین کے ساتھ جن ممالک کے بھی سفارتی تعلقات، انہیں بیجنگ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ تائیوان کے ساتھ بھی سرکاری سطح کے تعلقات برقرار رکھیں۔ چین ''ون چائنا'' (متحدہ چین) کی پالیسی کے تحت جزیرہ تائیوان کو بھی اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔

جنوبی بحیرہ چین میں چینی جیٹ طیارہ امریکی طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا

اگر ہونڈوراس تائیوان کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لیتا ہے تو پھر تائی پے کے پاس اس کے سفارتی سطح کے اتحادیوں کی تعداد صرف 13 بچے گی۔

ادھر تائیوان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس تازہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں تائیوان کی وزارت خارجہ نے ہونڈوراس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ''چین کے جال میں نہ پھنسیں '' اور طویل مدتی دوستی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

لاطینی امریکی ممالک نے امریکہ کے ساتھ قربت کی وجہ سے کئی دہائیوں سے تائیوان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات برقرار رکھے۔ تاہم آج کے دن گوئٹے مالا، بیلیز اور ہونڈوراس ایسی واحد وسطی امریکی ریاستیں ہیں، جن کے تائی پے سے سرکاری سطح کے تعلقات ہیں۔

گزشتہ دس برسوں کے دوران کوسٹاریکا، پناما، ایل سلواڈور اور نکاراگوا نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے تائیون سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

چین کی تائیوان کے قریب فوجی مشقیں، تائیوانی ماہی گیر خوفزدہ