1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوئی سویا غریب مگر جاگا تو کروڑ پتی

25 جولائی 2018

منگل کی شب میگا ملین لاٹری کی قرعہ اندازی ہوئی۔ اس کا مطلب ہے کہ بدھ کی صبح اٹھنے والا کم از کم ایک شخص، جس نے یہ لاٹری خریدی تھی، پانچ سو بائیس ملین ڈالر جیت گیا ہو گا۔ یعنی رات کو غریب سونے والا صبح کروڑ پتی ہو گا۔

https://p.dw.com/p/323bL
USA Jackpot 17.12.2013
تصویر: Reuters

اس لاٹری کا جیت کا نمبر ہے 1-2-4-19-29  اور پاور بال 20۔ اس کھیل کی تاریخ میں یہ پانچواں سب سے بڑا انعام ہے، اس سے قبل 22 مرتبہ مسلسل قرعہ اندازی ناکام رہی ہے۔

مقامی اخبار مرکری کے مطابق وہ ٹکٹ جس کے تمام چھ نمبر اس لکی نمبر سے ملتے ہیں، سین جوزے، کیلی فورنیا میں فروخت کیا گیا۔ ایک مقامی اسٹور کے 65 سالہ مالک کے مطابق، ’’میں اب تک ہضم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہوا کیا۔‘‘

قسمت مہربان ہو تو ایسے

مبارک ہو، آپ کی لاٹری لگ گئی

یہ لاٹری امریکا کی 44 ریاستوں میں فروخت کی جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈسٹرک آف کولمبیا اور ورجن آئرلینڈ کے علاقوں  میں بھی لوگ اسے خریدتے ہیں۔ آٹھ مئی سے اس کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔

یہ لاٹری جیتنے والے کو 522 ملین ڈالر یا تو اقساط میں ادا کیے جائیں گے یا اگر وہ چاہے تو ایک ساتھ تین سو آٹھ ملین ڈالر کی رقم لے سکتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ امریکا میں میگا میلین لاٹری کا آج تک کا سب سے بڑا انعام 656 ملین ڈالر کا تھا، جو سن 2012 میں جیتا گیا تھا۔ وہ لاٹری جیتنے والے تین ٹکٹ ایلینوئے، کینساس اور میری لینڈ میں فروخت کیے گئے تھے۔

پاور بال بھی جیت جانے پر اب تک کا مجموعی ریکارڈ انعام 2016ء میں ایک اعشاریہ پانچ سو چھیاسی ارب ڈالر تھا۔

ع ت، الف الف (روئٹرز)