1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرنٹڈ کتابیں یا ای بکس، ماحول کے لیے بہتر کیا؟

3 مارچ 2024

جہاں پرنٹڈ کتابوں کی اشاعت میں لکڑی کا استعمال ماحول کے لیے بہتر نہیں، وہیں ای بکس کی اشاعت کے بھی ماحول پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4d6Lf
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں مطالعے کے شوقین افراد 2030ء تک پرنٹڈ کتابوں، ای بکس اور آڈیو بکس پر مجموعی طور پر 174 ارب ڈالر خرچ کریں گے
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں مطالعے کے شوقین افراد 2030ء تک پرنٹڈ کتابوں، ای بکس اور آڈیو بکس پر مجموعی طور پر 174 ارب ڈالر خرچ کریں گےتصویر: Michelangelo Oprandi/CHROMORANGE/picture alliance

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں مطالعے کے شوقین افراد 2030ء تک پرنٹڈ کتابوں، ای بکس اور آڈیو بکس پر مجموعی طور پر 174 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اس کا ماحول پر کیا اثر پڑے گا؟ اور یہ کہ پرنٹڈ کتابوں اور ای بکس میں سے کس کا انتخاب ماحول کے لیے زیادہ بہتر ہے؟

پرنٹڈ کتب

آج سے تقریباً 600 سال قبل یوہانس گوٹنبرگ نے جرمنی میں چھاپا پرنٹنگ پریس یا چھاپا خانہ ایجاد کیا تھا، جس کے بعد سے پرنٹڈ کتابوں کی اشاعت میں بے تہاشا اضافہ ہوا ہے۔ مگر جہاں ایک طرف ہم ان کتابوں سے ملنے والی معلومات سے مستفید اور ان میں بیان کی گئی کہانیوں سے محظوظ ہوتے ہیں، وہیں ان کا ماحول پر منفی اثر بھی پڑا ہے۔

ان پرنٹڈ کتب کی اشاعت میں درختوں کا استعمال ہوتا ہے، جو نہ صرف جنگلی حیات کی بقا کے لیے اہم ہیں بلکہ فضا کو صاف رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخت کاربن بھی ذخیرہ کرتے ہیں، جو اگر فضا میں خارج ہو تو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے۔

اوسطاً ایک کتاب کی پرنٹنگ اور اشاعت میں تقریباً ایک کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ ایکویلنٹ کا اخراج ہوتا ہے
اوسطاً ایک کتاب کی پرنٹنگ اور اشاعت میں تقریباً ایک کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ ایکویلنٹ کا اخراج ہوتا ہےتصویر: DW

برطانوی پبلشنگ ہاؤس 'پینگوئن رینڈم ہاؤس' سے وابستہ کورٹنی وارڈ ہنٹنگ کے مطابق ان کے پبلشنگ ہاؤس کے ماحول پر اثرات میں سے 70 فیصد کا سبب پرنٹرز اور پیپر ملز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پینگوئن رینڈم ہاؤس میں ایک کتاب کی اشاعت سے تقریباً 330 گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ ایکویلنٹ کا اخراج ہوتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ ایکویلنٹ ماحول پر گرین ہاؤس گیسوں کے اثرات کی پیمائش کا ایک معیار ہے۔

اوسطاً ایک کتاب کی پرنٹنگ اور اشاعت میں تقریباً ایک کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ ایکویلنٹ کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ اخراج اتنا ہی ہے جتنا 122 سمارٹ فونز چارج کرنے پر ہوگا۔

ڈیجٹل بکس

ماحولیات کے اعتبار سے ای یا ڈیجٹل بکس کو اس لیے بہتر گردانا جا سکتا ہے کیونکہ ان کی اشاعت میں کاغذ کا استعمال نہیں ہوتا۔ یعنی اس مقصد کے لیے درخت نہیں کاٹنے پڑتے۔ اسی طرح لکڑی سے کاغذ بنانے کے لیے درکار توانائی کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

لیکن کیا ای بکس یہ واقعی ماحول کے لیے بہتر ہیں؟

ای بکس کی اشاعت کے دوران بھی ماحول پر منفی اثرات پڑتے ہیں
ای بکس کی اشاعت کے دوران بھی ماحول پر منفی اثرات پڑتے ہیںتصویر: Monkey Business/Shotshop/Imago Images

ای بکس کی اشاعت کے دوران بھی ماحول پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ ان کی اشاعت میں پانی اور توانائی کا بہت استعمال ہوتا ہے، اور ان کو پڑھنے کے لیے جن آلات یا ڈیوائسز کی ضرورت پڑتی ہے ان کی بیٹری بنانے کے لیے میں تانبے، لیتھیم اور کوبالٹ جیسی نایاب دھاتوں اور معدنیات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیوائسز خود پلاسٹک کی بنی ہوتی ہیں، جو فوسل فیولز سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اور ان ڈیوائسز کو چارج کرنے میں بھی بجلی صرف ہوتی ہے۔

(نیل کنگ / نیٹیلی میولر) م ا، ع ت