1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کیوں انتہاپسندی سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر پا رہا؟

28 فروری 2023

جنوبی ایشیا کی جوہری ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان پر دہشت گردی اور شورش کے خطرات پھر سے منڈلا رہے ہیں۔ سرحدی علاقے میں اب بھی عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے موجود ہیں۔

https://p.dw.com/p/4O5Cr
Symbolbild Pakistan Taliban Geiselnahme
افغانستان کی سرحد سے متصل اس علاقے میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کا گڑھ ہےتصویر: Getty Images/AFP/C. Khan

 

پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کا ایک حصہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جہاں سے یہ جنگجو پولیس اور دیگر سکیورٹی حکام پر حملے کرتے رہتے ہیں۔  افغانستان کی سرحد سے متصل اس علاقے میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کا گڑھ ہے۔ یہ سُنی انتہا پسند عسکری تنظیم کے زیر پرستی کام کرتا ہے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی ایک مسجد میں گزشتہ ماہ ہونے والا بم دھماکہ، جس میں 80 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اس گروپ کی شورش زدگی اور اس کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی طاقت کا مظاہرہ تھا۔ اس دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے مزید حملوں کی دھمکی

روئٹرز کا شورش زدہ علاقے کا جائزہ

خبرر رساں ایجنسی روئٹرز نے رواں ماہ خیبر پختونخوا میں چند پولیس چوکیوں تک رسائی حاصل کی اور اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد سے بات چیت کی۔ ان میں سینیئر پولیس حکام سمیت دیگر علاقائی باشندے شامل تھے۔ ان سب نے بتایا کہ کیسے انہیں انتہا پسند جنگجوؤں سے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کس حد تک انہیں نقصانات اُٹھانا پڑ رہے ہیں۔

 

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ باغیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے پاس نہ تو کافی ذرائع موجود ہیں اور نہ ہی لاجسٹک سہولیات موجود ہیں۔ پاکستانی حکام ان چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بدحالی اور تباہ ہوتی اقتصادی صورتحال جیسے منفی حالات کے باوجود اپنی سکیورٹی فورسزکو بہتر بنانے کو کوشش کر رہے ہیں۔

'راستے کی رکاوٹیں‘

پاکستان کے اس شورش زدہ علاقے کی پولیس برسوں سے مسلم انتہا پسندوں سے  لڑ رہی ہے۔ 2001ء سے اب تک  اکیس سو  اہلکار ہلاک اور سات ہزار سے زائد زخمی ہو چُکے ہیں۔ لیکن وہ کبھی بھی عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کا اس طرح سے مرکز نہیں رہے جس طرح وہ اب مرکز بن گئے ہیں۔ منظور شہید چوکی کو کنٹرول کرنے والے سربند اسٹیشن کے سب انسپکٹر جو اس چوکی کو کنٹرول کرتے ہیں کا کہنا تھا،''ہم نے عسکریت پسندوں کا پشاور جانے کا راستہ روک دیا ہے۔‘‘

سربند اور اس کی آٹھ چوکیوں کو حالیہ مہینوں میں چار بڑے نقصانات  کا سامنا ہوا۔ اس علاقے کی پولیس کے مطابق گزشتہ مہینوں میں حملوں اور اسنائپر فائرز کی اتنی بوچھاڑ ہوئی جو اس سے پہلے نہیں ہوئی تھی۔

سوات کے باشندے ’فوج اور طالبان دونوں‘ سے ناراض کیوں ہیں؟

Pakistan Bombenanschlag
پاکستان کے اس شورش زدہ علاقے کی پولیس بے بس نظر آ رہی ہےتصویر: Muhammad Sajjad/AP Photo/picture alliance

خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں پولیس کے قتل کی تعداد 119 تک پہنچ گئی جبکہ اس سے ایک سال قبل یعنی  2021 ء میں یہ تعداد  54 اور 2020ء  میں21 تھی۔ اس سال زیادہ تر مساجد میں بم دھماکے ہوئے تاہم دہشت گردانہ حملے دوسری جگہ بھی ہونے لگے ہیں۔  17 فروری کو کراچی میں عسکریت پسندوں نے پولیس کے دفتر پر دھاوا بول دیا اورسکیورٹی فورسز کے دوبارہ قبضے سے پہلے سکیورٹی فورسز کے چار ہلاک اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس احاطے میں سکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)گرچہ افغان طالبان کے ہاتھوں بیعت کر چُکی ہے  تاہم یہ براہ راست کابل پر حکومت کرنے والے طالبان گروپ کا حصہ نہیں ہے۔ ٹی ٹی پی کا مقصد پاکستان میں کٹر نظریات کے حامل اسلامی قوانین کا نفاذ ہے۔

ک م/ ع ب( روٹرز)