1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا

13 مارچ 2024

کیویز اٹھارہ سے ستائیس اپریل تک کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا رواں برس پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گا۔

https://p.dw.com/p/4dSXR
 یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا رواں برس پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گا
یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا رواں برس پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گاتصویر: Sanka Vidanagama/AFP/Getty Images

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان آئندہ ماہ  پانچ میچوں کی ایک سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج بدھ 13 مارچ کے روز کہا کہ   18، 20 اور 21 اپریل کو ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد راولپنڈی میں ہو گا جبکہ بقیہ دو میچ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ممکنہ طور پر کئی فرنٹ لائن کھلاڑیوں کی کمی محسوس کرے گی، جن میں ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن شامل ہیں، جو اس دورے کے وقت پر انڈین پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہوں گے۔

Neuseeland Christchurch | T20 Cricket Spiel | Neuseeland vs Pakistan
ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر کیوی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گےتصویر: Sanka Vidanagama/AFP/Getty Images

نیوزی لینڈ نے اس سال کے شروع میں شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں پہلی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈز پر ایک کے مقابلے میں چار میچوں سے شکست دی تھی۔ پی سی بی کے بین الاقوامی کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ نے کہا، ''یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے، جو ہمارے ان دونوں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے مابین تعلقات کی وضاحت کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''ہمارے شائقین کرکٹ اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دوبارہ خوش آمدید کہیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ایک اور مسابقتی سیریز ہو گی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔‘‘

Neuseeland Christchurch | T20 Cricket Spiel | Neuseeland vs Pakistan
شاہین شاہ آفریدی تصویر: Kai Schwoerer/Getty Images

کرکٹ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس دو سے تیس جون تک شمالی امریکہ اور کریبیین کے خطے میں کھیلا جائے گا۔

ش ر ⁄ م م (اے پی)