1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں 18 تا 25 برس عمر کے افراد کے لیے مفت کنڈوم اسکیم

10 دسمبر 2022

صدر ایمانوئل ماکروں نے غیر مطلوبہ حمل پر قابو پانے اور جنسی امراض (ایس ٹی ڈی) کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے 18سے 25 برس عمر کے افراد کے لیے مفت میں کنڈوم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4KlQO
Kondom
تصویر: Robin Utrecht/picture alliance

فرانسیسی صدرایمانوئل ماکروں نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ "یکم جنوری سے 18 تا 25 برس عمر کے افراد کو ملک بھر میں تمام دواخانوں میں کنڈوم مفت میں ملیں گے۔"

فرانس کا 'احتیاطی انقلاب' کی جانب قدم

ماکروں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں نوجوانوں میں جنسی طور پر پھیلنے والے امراض عروج پر ہیں۔ "اسی لیے ہم ایک چھوٹے سے احتیاطی انقلاب کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔"

جرمنی: مہاجرین اور تارکین وطن کو کنڈومز مفت ملیں گے

فرانس میں اس وقت جنسی امراض (ایس ٹی ڈی) بشمول ایچ آئی وی کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے تحت کسی ڈاکٹر یا دائی کے تجویز کردہ نسخے پر خریدے گئے کنڈوم کی قیمت محکمہ صحت واپس کر دیتا ہے۔

ماکروں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مفت میں کنڈوم کی فراہمی ایسے دیگر اقدامات کے تحت کی جا رہی ہے جن میں تمام خواتین کو ہنگامی مانع حمل ذرائع کی دستیابی اور 26 برس سے کم عمر کے افراد کو کسی نسخے کے بغیر ہی ایس ٹی ڈی کی مفت جانچ کی سہولت شامل ہے۔

’مخصوص حالات میں‘ کنڈوم کا استعمال جائز، پاپائے روم

ماکروں نے اعتراف کیا کہ، ''جنسی تعلیم کے حوالے سے ہم عام طور پر ہم بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ حقیقت نظریہ سے بہت ہی مختلف ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہمیں اپنے اساتذہ کو مزید بہتر طریقے سے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔"

فرانس نے رواں برس کے آغاز پر 25 برس سے کم عمر کی تمام خواتین کو مفت میں مانع حمل تدابیر فراہم کرنا شروع کیا تھا۔ یہ دراصل ایک موجودہ پروگرام کی توسیع تھی جس کا مقصد نابالغوں کے لیے برتھ کنٹرول کی لاگت پر غیر مطلوبہ حمل کو روکنے میں مدد کرنا تھا۔

اموات کا باعث بننے والی مانع حمل دوا کے خلاف فرانس میں تحقیقات شروع

فرانس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 25برس کے عمر کا تعین اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ والدین کے ہیلتھ انشورنس میں اس عمر کی خواتین کا احاطہ نہیں ہو سکتا ہے۔

مدرسے میں سیکس ایجوکیشن

ج ا/ش ح   (اے ایف پی، روئٹرز)