1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاسرائیل

غزہ کو امداد کی ترسیل، امریکہ عارضی بندرگاہ قائم کرے گا

8 مارچ 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج غزہ پٹی کے لیے ایک عارضی بندرگاہ قائم کرے گی، جس کا مقصد غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں تیزی لانا ہے۔

https://p.dw.com/p/4dJpp
Gaza Khan Yunis | Lage im Gazastreifen
تصویر: Mohammed Dahman/AP/picture alliance

اس اقدام کا مقصد اس محاصرہ زدہ فلسطینی علاقے میں ممکنہ قحط کی صورت حال کو روکنا ہے۔ حماس کے خلاف گزشتہ پانچ ماہ سے جاری اسرائیلی عسکری مہم کی وجہ سے وہاں دو اعشاریہ تین ملین عام شہری بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ غزہ پٹی میں پہلے ہی انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

غزہ کی جنگ چھٹے مہینے میں، رمضان سے قبل سیزفائر کی امید کم

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں پہلا جان لیوا حملہ، تین افراد ہلاک چار زخمی

غزہ میں قحط کیسے؟

اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس عالمی ادارے نے غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں غیرمعمولی مشکلات کی شکایت کی تھی۔

 

امدادی ادارے اسرائیل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے رسائی دے اور امدادی قافلوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ غزہ تک امدادی سامان کی ترسیل میں معاونت کے لیے اسرائیل کو مزید اقدامات پر مجبور کریں۔

اسی دوران اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ اسرائیل سست رفتار امدادی کارروائیوں کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد کرتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ امدادی سامان مصر سےرفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچ رہا تھا جب کہ دسمبر سے یہ سامان اسرائیلی کراسنگ کریم شولوم کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی شکایت ہے کہ سرحدی بندشوں، نقل و حرکت پر پابندیوں، ٹوٹی سڑکوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے اسے امدادی سامان کی ترسیل اور تقسیم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ اور اردن سمیت متعدد ممالک نے غزہ پٹی کے علاقے میں ہوائی جہازوں کے ذریعے خوراک اور امدادی سامان گرایا ہے۔

یورپی کمیشن نے بھی کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے قبرص سے غزہ کے لیے ایک ہیومینیٹیرین راہداری جلد ہی فعال ہو جائے گی۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ راہداری کام کیسے کرے گی۔

یورپی کمیشن کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل کی ایک راہداری رواں اختتام ہفتہ سے فعال ہو جائے گیتصویر: Andreas Loucaides/PIO/AFP

یورپی یونین کے کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈئر لاین نے جمعے کے روز کہا کہ قبرص سے سمندر کے راستے غزہ تک امدادی سامان کی ترسیل کا کام رواں ہفتے کے اختتام تک شروع ہو جائے گا۔

نئی اسرائیلی بستیاں 'جنگی جرم‘ ہیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر تُرک نے کہا ہے کہمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ریکارڈ تعداد میں نئی اسرائیلی بستیاں قائم ہوئی ہیں اور عملی طور پر کسی فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر تُرک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کی نئی آباد کاری کو 'جنگی جرم‘ قرار دیا۔

غزہ: امدادی قافلے کا حادثہ، ایک سو سے زائد افراد ہلاک

گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں نئے رہائشی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پر امریکی انتظامیہ نے بھی کہا تھا کہ نئی اسرائیلی آبادکاری  بین الاقوامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتی۔

فولکر تُرک کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''(اسرائیلی) آبادکاروں کی جانب سے تشدد اور اس سے جڑی خلاف ورزیاں لرزہ خیز حد تک بڑھ چکی ہیں اور کسی فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو خطرے کا شکار بنا رہی ہیں۔‘‘

ع ت / م م، ش ر (اے ایف پی، روئٹرز، اے پی)