1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

دنیا کے سب سے مہنگے جنگی ہوائی جہاز کا ملبہ مل گیا

19 ستمبر 2023

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی جہاز ایف پینتیس بی لائٹنگ دوم کے مختلف حصے ریاست جنوبی کیرولائنا سے مل گئے ہیں۔ یہ طیارہ اتوار سے لاپتہ تھا، جب اس کے پائلٹ نے ایک ’حادثے‘ کے سبب خود کو جہاز سے باہر نکال لیا تھا۔

https://p.dw.com/p/4WW4B
جنگی جہاز ایف پینتیس بی لائٹنگ دوم
ایسے ایف 35 جنگی طیارے امریکی دفاعی کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن بناتی ہے اور اس طرز کے جنگی ہوائی جہازوں کو دنیا کے جدید ترین فوجی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہےتصویر: Gianluca Vannicelli/IPA/picture alliance

امریکی فوج نے بتایا ہے کہ اسے ریاست جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے لاپتہ ہونے والے اسٹیلتھ جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

کیا جرمنی امریکی ساخت کے ایف 35 جنگی طیارے خرید رہا ہے؟

فوجی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’کمیونٹی کے ارکان کو اس علاقے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ امدادی ٹیم طیارے کے ملبے والے علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔‘‘

امریکا اپنی غلطی درست کرے، ترکی کا انتباہ

اس بیان کے مطابق جوائنٹ بیس چارلسٹن نے مقامی حکام کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کرتے ہوئے ولیمزبرگ کاؤنٹی کے ایک میدان میں اس طیارے کے ملبے کا پتہ چلا لیا ہے۔

716 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ، ٹرمپ نے دستخط کر دیے

ایف پینتیس بی لاپتہ کیسے ہوا؟

اتوار کی سہ پہر ایک نامعلوم تکنیکی خرابی کے بعد اس طیارے کے پائلٹ نے خود کو اس ہوائی جہاز سے ایجیکٹ کر لیا تھا اور یوں امریکی فوج نے 80 ملین ڈالر مالیت کے اپنے اس اسٹیلتھ طیارے سے اپنا رابطہ کھو دیا تھا۔

جنگی جہاز ایف پینتیس بی لائٹنگ دوم
اتوار کی سہ پہر ایک نامعلوم تکنیکی خرابی کے بعد اس طیارے کے پائلٹ نے خود کو اس ہوائی جہاز سے ایجیکٹ کر لیا تھاتصویر: Danny Lawson/empics/picture alliance

حکام نے بعد میں لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے عوام سے بھی رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس کی تلاش میں مدد کریں۔

ایف سولہ شامی میزائل سے تباہ ہوا، اسرائیلی اہلکار

ایسے ایف 35 جنگی طیارے امریکی دفاعی کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن بناتی ہے اور اس طرز کے جنگی ہوائی جہازوں کو دنیا کے جدید ترین فوجی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ایف 35 دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا اور مہنگا پروگرام ہے۔

ص ز / م م  (اے ایف پی، ڈی پی اے)

جے ایف 17 لڑاکا ایئر کرافٹس بمقابلہ رفائل لڑاکا طیارے