1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دليپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی تعمير نو اور ديکھ بھال

عاصم سلیم
2 جون 2021

دليپ کمار اور راج کپور کے پشاور ميں انتہائی خستہ حال آبائی مکانات کی تعمير نو کے بعد انہيں عجائب گھروں ميں تبديل کر ديا جائے گا۔ محکمہ آثار قديمہ نے يہ گھر خريد ليے ہيں اور اب ان پر کام شروع کر ديا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/3uKdY
Lockdown Peshawar Pakistan
تصویر: DW/Fareedullah Khan

پاکستانی صوبہ خيبر پختونخوا کے ڈائريکٹوريٹ برائے آثار قديمہ اور عجائب گھر نے پشاور ميں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات اپنی تحويل ميں لے ليے ہيں۔ منگل کو پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے ان مکانات کی ملکيت کے دستاويزات پيش کرتے ہی يہ نوٹيفيکيشن جاری کيا۔ دونوں مکانات پشاور شہر کے پرانے حصے ميں واقع ہيں۔

صوبائی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر ميں اعلان کيا تھا کہ بالی ووڈ کی ان دو مشہور شخصيات کے آبا و اجداد کے مکانات کو حاصل کر کے ان کی مرمت کی جائے گی اور پھر انہيں باقاعدہ عجائب گھروں ميں تبديل کر ديا جائے گا تاکہ آئندہ کی نسليں ايسے ثقافتی ورثوں سے مستفيد ہو سکيں۔

پشاور ميں کپور حويلی حفاظت اور مرمّت کی منتظر

خيبرپختونخوا کے محکمہ آثار قديمہ کے ڈائريکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے مقامی ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے تصديق کی کہ دونوں پراپرٹيز کے مالکان سے مذکورہ پراپرٹير خريد کر صوبائی حکومت کے نام کر دی گئی ہيں۔ اور اسی کے بعد ان کا انتظام آثار قديمہ کے ڈائريکٹوريٹ کے حوالے کر ديا گيا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ تمام تر قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اب دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات صوبہ خيبرپختونخوا کی حکومت کی ملکيت ہيں۔ ان مکانات کی قيمت پندرہ لاکھ فی مرلہ کے قريب ہے۔

دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات پشاور کے تاريخی قصہ خوانی بازار کے قريبی محلہ خدا داد اور محلہ ڈھاکی ڈلگارن ميں قائم ہيں۔ پشاور ميں يہ دونوں مکانات کافی خستہ حال ميں ہيں اور حکومت پاکستان نے خير سگالی کے اقدام کے طور پر انہيں ايک نئی زندگی بخشنے کا ٹھيکہ ليا ہے۔

دلیپ کمار، شاہ رُخ خان اور دیگر بالی وڈ اسٹارز کے آبائی گھر