1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

جب چینی جیٹ طیارہ امریکی طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا

30 دسمبر 2022

امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بحیرہ چین میں ایک چینی جنگی طیارے نے اس کے نگرانی کے ایک مشن کو روکنے کی کوشش کی۔ تائیوان کی فضائی حدود میں چینی جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4LZMB
China | Taiwan | Chinas Kampflugzeig  J-11 über der Formosastraße nah Pingtan
تصویر: Ng Han Guan/AP Photo/picture alliance

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں ایک چینی جنگی طیارہ پرواز کرنے والے امریکی جاسوس طیارے سے خطرناک حد تک قریب سے آ گیا۔

امریکہ کا روس اور چین کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ

29 دسمبر جمعرات کے روز انڈو پیسیفک امریکی کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ 21 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب، ''چینی بحریہ کے ایک جے 11 فائٹر پائلٹ نے انٹرسیپٹ کے دوران امریکی فضائیہ کے آر سی 135 کے سامنے چھ میٹر (20 فٹ) کے قریب ترین فاصلے پر ایک غیر محفوظ پرواز کی کوشش کی۔

امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے درمیان چینی صدر کا دورہ سعودی عرب

امریکہ نے بتایا کہ اس صورتحال میں امریکی پائلٹ کو کسی بھی طرح کے حادثے سے بچنے کے لیے بڑی تیزی سے احتیاطی حربہ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

امریکا اور یورپی یونین سمندر میں چین کی 'مشتبہ 'کارروائیوں سے فکرمند

جنوبی بحیرہ چین میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں

امریکی حکام نے کہا کہ اس واقعے کے وقت امریکی جاسوس طیارہ ''قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین کے اندر بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مطابق اپنے مشن میں مشغول تھا''۔ یہ تازہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اواخر میں چین نے تائیوان کے آس پاس ایک ''اسٹرائیک ڈرل'' کی تھی، جس میں درجنوں فائٹر جیٹ سمیت 71 جنگی طیارے شامل تھے۔ چین کی فوج کا کہنا تھا کہ اس کی یہ مشقیں امریکہ اور تائیوان کے درمیان ملی بھگت اور ''اشتعال انگیزی'' کا جواب ہیں۔

USA und Südkorea, gemeinsame Manöver bei Busan
بیجنگ جنوبی بحریہ چین کے آس پاس امریکی مسلح افواج کی موجودگی سے نالاں ہے اور خطے میں اکثر اس کی سرگرمیوں پر اعتراض کرتا رہا ہےتصویر: Mc3 Gray Gibson/US Navy/ZUMA Wire/IMAGO

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس چینی طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں 1,700 سے زیادہ بار داخل ہو چکے ہیں جبکہ سن 2021 میں یہ تعداد 969 تھی۔

امریکہ کا فضائی حدود کے حق کا دفاع

بیجنگ جنوبی بحریہ چین کے آس پاس امریکی مسلح افواج کی موجودگی سے نالاں ہے اور خطے میں اکثر اس کی سرگرمیوں پر اعتراض کرتا رہا ہے۔ لیکن امریکہ کا موقف ہے کہ اسے اس علاقے میں اپنا کام کرنے کا حق حاصل ہے۔

امریکی فوج نے جمعرات کے روز کہا کہ ہند-بحرالکاہل سے متعلق جوائنٹ امریکی فورس، ''ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے وقف ہے، وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام بحری اور ہوائی جہازوں کی حفاظت کے لیے سمندر اور بین الاقوامی فضائی حدود میں، اپنی پروازیں اور آپریشن جاری رکھے گا۔''

''ہم انڈو پیسیفک خطے میں تمام ممالک سے بین الاقوامی فضائی حدود کو محفوظ طریقے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق استعمال کرنے کی توقع کرتے ہیں۔''

ص ز/ج ا (اے پی، اے ایف پی)

چین کی تائیوان کے قریب فوجی مشقیں، تائیوانی ماہی گیر خوفزدہ