1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلر کے رنگ برنگے مداح

24 ستمبر 2021

جرمن انتخابات سے قبل جرمن چانسلر کی خوبصورت اور رنگ برنگے طوطوں سے ملاقات ہوئی۔ یہ بات تو واضح ہے کہ یہ طوطے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

https://p.dw.com/p/40o5f
تصویر: Georg Wendt/dpa/picture alliance

انگیلا میرکل نے جرمنی کے شمال مغربی شہر روسٹاک میں پرندوں کے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آسٹریلین طوطے جرمن چانسلر کے ہاتھ پر بیٹھ گئے۔

پرندے جرمن چانسلر کے گرد گھومتے رہے ۔ انہوں نے خشک پھولوں، پھلوں اور دلیے سے بنی خوراک بھی کھائی۔

Bundeskanzlerin Angela Merkel besucht den Vogelpark Marlow
تصویر: Georg Wendt/dpa/picture alliance

میرکل جو گزشتہ سولہ سال سے جرمن چانسلر ہیں اپنے حلقے میں الوداعی دورہ کر رہی تھیں۔ پرندوں نے ان کا خوب گرم جوشی سے استقبال کیا۔ میرکل بہت بڑے حجم میں  پرندوں کے قریب آنے سے اتنا خوش دکھائی نہ دیں۔ لیکن میرکل کا کہنا تھا، ''نہیں نہیں میں پیراکیٹس سے خوش ہوں۔''

میرکل نے اس موقع پر اپنی آبائی ریاست میکلن برگ پومیرانینا میں اپنے جانشنین امیدوار تئیس سالہ جورج گیوتھنر کو تصاویر کھنچوانے کا موقع دیا۔

جرمن چانسلر اتوار کو انتخابات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہی ہیں۔ جرمن عوام نئے چانسلر کو منتخب کریں گے۔