1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایپل بھارت میں پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب

29 اگست 2019

آئی فون اور اور میکنٹوش کمپوٹرز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ضوابط نرم بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Oi5S
Asia, China, Hong Kong, Hongkong, Causeway Bay, Times Square, Apple Store, Apple, Shop, Shopping, Shoppers, Consumers, Chinese Consumers, Chinese
تصویر: picture-alliance/dpa/prisma

ایپل کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب ہے۔ کیلی فورنیا میں قائم ایپل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعاون سے بننے والے نئے قواعد و ضوابط کا خیرمقدم کرتی ہے۔ بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ان شرائط کو نرم کیا گیا ہے، جس میں غیرملکی کمپنیوں کو کسی بھی برینڈ کی تیاری اور بھارت میں کاروبار کے لیے قریب تیس فیصد مقامی ذرائع درکار ہوتے تھے اور مقامی افراد کو ملازمت دیے بغیر ریٹیلینگ اور آن لائن کاروبار کے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے تھے۔

ایپل اب تک مقامی سطح پر اسٹورز قائم کرنے میں ناکام تھا، کیوں کہ وہ تیس فیصد کی یہ شرط پوری کرنے سے قاصر تھا۔

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ابھی ریٹیل اسٹور کے قیام میں کچھ وقت لگے گا، تاہم وہ پہلا ایپل اسٹور کھولنے کے لیے اور صارفین کو خوش آمدید کہنے کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایپل مصنوعات بھارت میں فروخت ہوتی ہیں، تاہم اس کے لیے فرینچائز اسٹورز قائم ہیں، تاہم چینی اور جنوبی کوریائی مصنوعات کی وجہ سے ایپل کو اسمارٹ فونز کے شعبے میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ع ت، ا ا (روئٹرز، اے پی)