1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
میڈیاعالمی

ایلون مسک ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ ترک کر دیں گے

21 دسمبر 2022

اس اعلان سے قبل مسک نے ٹوئٹر پر رائے شماری کے لیے ایک پوسٹ کر کے صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا انہیں بطور سی ای او عہدے پر برقرار رہنا چاہیے یا نہیں؟ 57 فیصد سے زائد افراد نے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا۔

https://p.dw.com/p/4LGCd
Elon Musk Umfrage auf Twitter
تصویر: Yui Mok/PA Wire/picture alliance

سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے 20 دسمبر منگل کے روز اعلان کیا کہ جیسے ہی کوئی مناسب متبادل مل جائے گا، وہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ٹوئٹر کو محفوظ بنایا جائے، یورپی یونین کا مسک کو انتباہ

مسک نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا، ''جیسے ہی مجھے اس کام کے لائق کوئی اچھا سا بے وقوف مل جائے گا، میں خود سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا! اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرورز کی ٹیمیں ہی سنبھالوں گا۔''

ٹوئٹر کا آج اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

مستعفی ہونے کے بارے میں مسک نے مزید کیا کہا؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حوالے سے کئی ہفتوں کے تنازعات کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں ایلون مسک کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے ایک واضح اشارہ ملا تھا کہ ان کی اکثریت چاہتی ہے کہ وہ سی ای او کا عہدہ ترک کر دیں۔

ٹوئٹر اکاونٹ پر بلیو ٹک والے صارفین کے لیے بری خبر

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والے پول میں مسک نے صارفین سے پوچھا تھا: '' کیا مجھے ٹوئٹر کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہو جانا چاہیے؟'' اس پول میں ووٹ کے لیے تقریباً پونے دو کروڑ افراد نے حصہ لیا، جس میں سے تقریباً 57.5 فیصد لوگوں نے ان کے عہدہ چھوڑنے کے حق میں ووٹ کیا تھا۔

نئے نشیب و فراز

مہینوں کی قانونی چارہ جوئی اورمقدمہ بازی میں ناکامی کے بعد ایلون مسک نے بالآخر اکتوبر کے اواخر میں ٹویٹر کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

 کمپنی کو 44 ارب امریکی ڈالر کی قیمت پر خریدنے کے بعد مسک اپنے ہاتھوں میں ایک سنک کے ساتھ ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے تھے۔ 

 گزشتہ دو ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ کمپنی بلیو رنگ کے ٹک مارک کا تنازعہ، ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا معاملہ، متعدد صحافیوں پر پابندی لگانے کی بات اور دیگر سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس کی تشہیر کی ممانعت جیسے متنازعہ مسائل سے دو چار رہی ہے۔

ان مسائل کی وجہ سے ٹویٹر کی یومیہ آمدن میں لاکھوں ڈالر کا نقصان بھی دیکھا گیا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہو گا؟