1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سائنسامریکہ

انسانی دماغ میں چپ امپلانٹ کی منظوری مل گئی، نیورا لنک

26 مئی 2023

ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک امریکی حکام سے اجازت ملنے کے بعد انسانی دماغ میں چپ لگانے کا تجربہ کر سکے گی۔ مسک نابینا پن اور فالج جیسے امراض کے علاج کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم رکھتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4RsVh
Neuralink Illustration
تصویر: Jonathan Raa/NurPhoto/picture alliance

امریکی ارب پتی ایلون مسک کی برین امپلانٹ کمپنی نیورا لنک نے کہا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اُسے اپنا پہلا انسانی تجربہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس کمپنی کی جدید ترین ایجاد ایک ایسی چپ ہے، جسے انسانی دماغ میں نصب کرنے کے بعد کمپیوٹر سے جوڑ کر دماغ کی گہرائیوں سے معلومات اور یادوں کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال محدود کیا جائے، جرمن کونسل

Training for the Cybathlon | Brain-computer interface
ایلون مسک دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ اس کی کی گہرائیوں سے معلومات اور یادوں کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکےتصویر: Jean-Christophe Bott/dpa/picture alliance

ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نیورا لنک نے ایک ایسا نیورل امپلانٹ تیار کیا ہے، جو بغیر کسی بیرونی ہارڈویئر کے دماغ کے اندر چل رہی سرگرمی کو وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے براڈ کاسٹ کرسکتا ہے۔

 اس کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں منظوری کے اس عمل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ نیورا لنک ایسی چپس تیار کرنا چاہتی ہے، جسے کمپیوٹر سے جوڑ کر دماغ کی گہرائیوں سے معلومات اور یادوں کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔ ایلون مسک نابینا پن اور فالج جیسے امراض کے علاج کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے بتایا کہ بندروں کے دماغ میں چپ نصب کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ بندروں پر تجربہ کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ یہ تکنیک محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیورا لنک ڈیوائس کو محفوظ طریقہ سے لگایا اور ہٹایا جا سکتا ہے۔ 

گوگل کی ’حساس‘ مصنوعی ذہانت

سائنسی کوششیں

مختلف کمپنیوں کے سائنس دان دماغ کے لیے مصنوعی ذہانت تیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹ والے افراد دماغی لہروں کا استعمال کرتے ہوئے بات یا ٹائپ کر سکیں۔

Flash - Galerie Pierpaolo Petruzziello wurde ein Roboterarm transplantiert
روبوٹک ہاتھ مختلف حادثات میں مفلوج ہو جانے والے مریضوں کی زندگیاں معمول پر لانے میں مدد کر رہے ہیںتصویر: AP

2019ء کے بعد سے کم از کم چار مواقعوں پر مسک نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی میڈیکل ڈیوائس کمپنی جلد ہی فالج اور اندھے پن جیسے پیچیدہ امراض کے لیے دماغی امپلانٹس کے انسانی تجربات شروع کر دے گی۔

 تاہم 2016 ء میں قائم ہونے والی اس کمپنی نے 2022 ء کے اوائل تک اس ڈیوائس کے انسانوں پر تجربے کے لیے منظوری حاصل نہیں کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس چپس کے انسانی دماغ پر تجربے یا میڈیکل ٹرائلز کے لیے رضاکاروں کی بھرتی کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔

ک م/ ش ر (اے ایف پی، روئٹرز)

کیا اے آئی آپ کے خیالات کو پڑھ سکتی ہے؟