1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسیان سمٹ میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کی شرکت

24 اپریل 2021

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا سربراہ اجلاس انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں آج سے شروع ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ بھی جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3sW0N
Jakarta ASEAN Gipfel zu Situation in Myanmar
تصویر: Laily Rachev

رواں برس پہلی فروری سے میانمار کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ملکی فوج نے  فارغ کر کے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حکومتی انتظام میں اس غیر معمولی تبدیلی کے بعد سے میانمار میں پرتشدد سیاسی افراتفری جاری ہے۔ عوام جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقتدار فوجی حکومت کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ کے ہاتھ میں ہے۔

میانمار فوج، سوچی کے خلاف ایک نیا کیس

آسیان سمٹ

جنرل من آنگ ہلینگ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی سمٹ میں خطے کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ پہلا انٹرنیشنل فورم ہے، جس میں جنرل ہلینگ کو اپنے ملک میں پیدا انتشار، بحران اور پرتشدد صورت حال کی وضاحت کرنا ہو گی۔

Myanmar Naypyidaw | Parade zum Tag der Streitkräfte | General Min Aung Hlaing
میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگتصویر: Myawaddy TV/AFP

میانمار کے ہمسایہ ملکوں میں  چین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں اور یہ دس رکنی تنظیم آسیان کا حصہ ہیں۔ کورونا وبا کے باوجود سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان ذاتی طور پر شریک ہو رہے ہیں، اس طرح یہ ورچوئل سمٹ نہیں ہے۔

 میانمار: نسلی باغی گروپس فوجی جنتا کے خلاف

میانمار کا معاملہ مرکزی موضوع

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم اپنے اس خصوصی سربراہ اجلاس میں میانمار کے بحران پر فوکس کر رہی ہے۔ یہ ایک منی مگر خصوصی سمٹ ہے اور اس میں جنرل من آنگ ہلینگ اقتدار پر قبضے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کریں گے۔

اس مناسبت سے انڈونیشی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے کہا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ آسیان تنظیم میانمار کے بحران پر گہری تشویش رکھتی ہے اور آسیان کا یہ عزم ہے کہ وہ اس ملک کو اس بحرانی صورت حال سے باہر نکالنے میں مدد کرے۔ مارسودی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اتوار کے روز ایسا معاہدہ تشکیل پا سکتا ہے، جو میانمار کی عوام کے لیے اچھا ہو گا۔ فلپائنی وزیر خارجہ نے بھی اس سمٹ کے موقع پر میانمار کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Myanmar Mahn Win Khaing Than
جنرل من آنگ ہلینگ کی ایک سابقہ تصویر، اس میں وہ سویلین حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں، تصویر میں خاتون رہنما آنگ سان سوچی بھی دیکھی جا سکتی ہیںتصویر: AUNG HTET/AFP

ایک غیر معمولی اقدام

آسیان سمٹ میں میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ کی شرکت کو معمول سے ہٹ کر اقدام قرار دیا گیا ہے۔ جنرل من آنگ ہلینگ کی اپنے ملک سے روانگی کی فوٹیج انڈونیشیا کے صدارتی پیلس کے سرکاری ویڈیو چینل پر نشر کی گئی۔ یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ بعض سفارت کاروں اور حکومتی اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سمٹ میں جنرل ہلینگ سے کمٹمنٹ بھی لی جا سکتی ہے کہ وہ احتجاجی جلوسوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے استعمال کو کنٹرول کریں گے۔

میانمار کے چھ ارکان پارلیمان نے بھی بھارت میں پناہ لے رکھی ہے

میانمار میں فوجی حکومت مخالف ریلیوں میں ساڑھے سات سو کے قریب افراد سکیورٹی اہلکاروں کی گولیوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ع ح / ا ب ا (روئٹرز، اے ایف پی)