1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا میں تیزی سے معدوم ہوتے جانور

27 نومبر 2022

ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب بہت سے جانور ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 200 برسوں میں دنیا کے کسی دوسرے ملک میں اتنے ممالیہ جانور معدوم نہیں ہوئے، جتنے آسٹریلیا میں ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4K87p
Australien Umwelt Flora Fauna Koala
تصویر: Lisa Maree Williams/Getty Images

آسٹریلیا کی ایک سرکاری ماحولیاتی رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس ملک میں جانوروں کی مختلف اقسام کی معدومیت میں بہت تیزی آئی ہے۔ مثال کے طور پر 2019ء اور 2020 ء میں وہاں لگنے والی جنگلاتی آگ سے قریب تین ارب جانور متاثر ہوئے تھے۔

آسٹریلیا میں رونما ہونے والے شدید موسمیاتی واقعات جیسے کہ آگ یا حالیہ سیلاب خاص طور سے جانوروں کو متاثر کر رہے ہیں۔

جینیفر جاسٹن آسٹریلیا میں تھیں اور وہاں انہوں نے جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کے ساتھ ایک خاص قسم کے بہت بڑی جسامت والے چوہوں، تسمانیہ کے بلڑوں اور کوالا جیسے نایاب جانوروں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔

انڈونیشیا میں ایک حاملہ ہتھنی مردہ پائی گئی

معدومیت کے خطرے سے دوچار جانور

آسٹریلیا میں خرگوش کی ایک بہت ہی نایاب نسل بلبی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر میں ان کی افزائش کی جاتی ہے اور انہیں کھُلے میدان میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بلبیوں یا ان خاص قسم کے خرگوشوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ یورپی لومڑیاں اور اور بلیاں ہیں۔

تاہم جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک خاتون کارکن ریچل کہتی ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیاں بھی جانوروں کی بقاء کو لاحق خطرات میں سے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ریچل کہتی ہیں،''آسٹریلیا کی آب و ہوا گرم اور خشک ہوتی جا رہی ہے۔ اس کی مثال یہاں آئے دن لگنے والی جنگلاتی آگ، سیلاب اور خشک سالی ہیں۔ جانوروں کو، جس آب و ہوا اور ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اتنی تیزی سے بدل رہے ہیں کہ اس کے اثرات ہمارے جنگلی حیات پر بہت منفی پڑ رہے ہیں۔‘‘

BG I Angela Merkel mit Tieren
2014ء میں پہلی جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اُس وقت کی جرمن چانسلر انگیلا میرکل آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کیساتھ کوالا سے محظوظ ہوتے ہوئےتصویر: Andrew Taylor/Handout/picture alliance

آسٹریلیا گرچہ ہمیشہ سے شدید موسموں کی سر زمین رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں آب و ہوا کی تبدیلیوں اور موسمیاتی آفات نے جانوروں کو صحت یاب ہونے کے لیے کوئی موقع اور وقت نہیں دیا۔

موسمیاتی تبدیلیاں اور معدومیت زمین کے لیے خطرے کی بڑی گھنٹی

کوالا بھی محفوظ نہیں

خوبصورت جانور کوالا بھی شدید موسم کا شکار ہو رہا ہے۔ سن دو ہزار انیس اور دو ہزار بیس کی تباہ کُن جنگلاتی آگ کے سبب ہزاروں کوالا ہلاک ہو گئے۔ آسٹریلیا میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن ٹم فاؤلکنر کے بقول،''کوالا مشرقی ساحل پر تقریباً تین ہزار کلومیٹر طویل علاقے میں رہتے ہیں، جس کا 80 فیصد حصہ جل گیا ہے۔ بہت خوفناک بات یہ ہے کہ یہ آگ دو سال قبل ان علاقوں میں لگی تھی، جہاں پہلے کبھی آگ نہیں لگی۔ آگ ہماری جنگلی حیات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔‘‘

کوالا خصوصی طور پر  یوکلپٹس کے درخت کے پتوں اور چھال سے اپنی غذا پوری کرتے ہیں۔ یہ درخت اب آگ لگنے یا طویل خشک سالی کے بعد کم مائع اور غذائیت کے حامل رہ گئے ہیں۔ اس سال فروری سے کوالا کو آسٹریلیا کی کئی ریاستوں میں معدومیت کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

گرد بغیر ڈائنوسارز، میوزیم کیسے جانوروں کی باقیات سنبھالتے ہیں؟

یونیورسٹی آف سڈنی کی کیرولین ہوگ اس لیے فی الحال کوالا کے جینوم پر تحقیق کر رہی ہیں کیونکہ ملک کے کچھ حصوں میں کوالے دوسروں کی نسبت گرمی کو بہتر طور پر برداشت کرتے ہیں۔

Nach den Buschbränden in Australien
آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ سے کوالا کو تحفظ دینے والے کارکنتصویر: IFAW/AAP/dpa/picture alliance

 

کارولین کہتی ہیں،''جینوم کے مطالعے میں، جس سوال کا ہم جواب ڈھونڈ رہے ہیں، وہ یہ ہے کہ کیا زیادہ مغرب میں رہنے والے کوالا میں جینیاتی تغیر پایا جاتا ہے، جو انہیں گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت دیتا ہے؟ اور ایسے وقت میں جب آسٹریلیا گرم ہو رہا ہے، ہمیں اس خاصیت کو دوسری آبادیوں میں بھی پیدا کرنا چاہیے ورنہ وہاں کے کوالا ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔‘‘اسپین میں حنوط شدہ نایاب جانوروں کی بڑی تعداد برآمد

 

حال ہی میں مصر میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے سائنسدان کسی حتمی تبدیلی کی توقع نہیں کر رہے۔

کارولین ہووگ کا اس بارے میں کہنا تھا،''ہر کوئی ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بات کرنا پسند کرتا ہے۔ لیکن کوئی بھی اس میں پیسہ نہیں لگانا چاہتا۔ ہم اب بھی آسٹریلیا میں آب و ہوا کے تحفظ  کے اقدامات سے زیادہ فوسل فیول سبسڈی پر خرچ کرتے ہیں۔‘‘

نایاب پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، برلن میں خوشی

لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصر میں سیاست دان کس بات پر متفق ہوئے۔ کارولین اور ان کی ٹیم آسٹریلیا کی منفرد اور معدومیت کی خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے ہمہ وقت کوششیں کرتی رہتے ہیں۔

(جینیفر جاسٹن ) ک م/ ا ا